نیدر لینڈز اور نیپال کو ٹوئٹنی 20اسٹیٹس سے نواز دیاگیا

دونوں ٹیمیں رواں برس بنگلہ دیش میں مختصر فارمیٹ کے ورلڈایونٹ کیلیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی تھیں،


Sports Desk June 29, 2014
انٹرنیشنل وینیو میں گنجائش کے باوجود بائونڈریز چھوٹی رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آئی سی سی فوٹو: فائل

آئی سی سی نے نیدر لینڈ اور نیپال کو ٹوئٹنی 20اسٹیٹس سے نواز دیا، دونوں ٹیمیں رواں برس بنگلہ دیش میں مختصر فارمیٹ کے ورلڈایونٹ کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی تھیں، اب افغانستان، ہانگ کانگ، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، پاپوانیو گنی اور یو اے ای سمیت یہ درجہ حاصل کرنے والی ایسوسی ایٹ ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی۔

آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی کے مستقل ارکان نے ٹوئنٹی 20 میچ میں اننگز کا دورانیہ 80کے بجائے 85 منٹ کردیا گیا۔بیٹسمینوں اور بولرز کو کارکردگی دکھانے کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے فیصلہ کیا کہ کسی بھی انٹرنیشنل وینیو میں گنجائش کے باوجود بائونڈریز چھوٹی رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ٹیسٹ میچ میں کس بھی وجہ سے میدان سے باہر جانے والا بولر اتنے ہی وقت یا 30اوورز فیلڈ میں رہنے کے بعد ہی بولنگ کر سکے گا،80 اوورز بعد ڈی آر ایس سے استفادے کے مواقع بحال کیے جانے کی پالیسی مزید ایک سال تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان تبدیلیوں کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا۔ دریں اثناگذشتہ دنوں بنگلور میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اٹھایا جانے والا غیر قانونی ایکشن کے حامل بولرز کا مسئلہ میلبورن میں بھی زیرغور آیا، شرکا نے امپائرز اور ریفریز کو مشکوک صورتحال سامنے آنے پر زیادہ اعتماد سے فیصلے کیلیے بائیو مکینیکس سمیت ٹیکنالوجی سے مدد دینے کی سفارشات سے اتفاق کیا، غیر قانونی بولنگ ایکشن کے حامل بولرز کیخلاف شکنجہ کسنے کیلیے اسکروٹنی کا عمل زیادہ موثر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں