اسلام آباد محرم الحرام میں 27 علما کے خطبات و تقاریر پر پابندی عائد

انتظامیہ کی جانب سے پابندی اسلام آباد پولیس کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے


ویب ڈیسک July 11, 2024
(فوٹو: فائل)

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت ضلعی انتظامیہ نے مختلف مکاتب فکر کے 27 علما پر پابندی عائد کردی ہے۔


ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے علما پر اسلام آباد میں دورانِ محرم خطبات اور تقاریر پر پابندی عائد کی گئی ہے، جن میں مولانا عبدالعزیز،مولانا عبدالرزاق،قاری وسیم عباسی اور رضوان سیفی شامل ہیں۔


علاوہ ازیں علامہ شفا نجفی ،علامہ طاہر اشرف ،مولانا محمد الیاس، عبدالخالق پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔


اسلام آباد انتظامیہ نے مجموعی طور مختلف مکاتب فکر کے 27 علما پر پابندی عائد کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی پابندی اسلام آباد پولیس کی سفارش پر عائد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں