فلپائن میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  جمعرات 11 جولائی 2024
زلزلے کے آفٹرشاکس آ سکتے ہیں،حکام :فوٹو:فائل

زلزلے کے آفٹرشاکس آ سکتے ہیں،حکام :فوٹو:فائل

 منیلا: فلپائن میں 6 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  جمعرات کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت  ریکٹر اسکیل پر 7۔6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ فلپائن کے علاقے منداناؤ میں آیا۔ زلزلے کی زمین میں گہرائی 630 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے سے کے باعث لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں زلزلے کے آفٹرشاکس آ سکتے ہیں اس لیے لوگ احتیاط سے کام لیں۔ فلپائن پیسفک کے رنگ آف فائر میں واقع ہے اور یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔