- کراچی کے تاجروں کا مہنگی بجلی، تاجر دوسٹ ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان
- 58 سال کی عمر میں اولمپکس میں چلی کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑی
- اراکین پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ سے مبارک ثانی کیس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ
- کامران ٹیسوری کی جماعت اسلامی کو گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دینے کی پیشکش
- سابق کپتان وقار یونس نے پی سی بی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں
- کسٹمز میں پکڑے گئے موبائل مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف
- حکومتی کمیٹی کا رابطہ، جماعت اسلامی کا مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار
- جاب کی خوشی میں دعوت دینے والی لڑکی کیساتھ بچپن کے دوستوں کی جنسی زیادتی
- عمران خان کے ترلے منت شواہد کے حامل ایک سیل پکڑنے کا شاخسانہ ہیں، عطااللہ تارڑ
- ویتنام میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی؛ 5 افراد ہلاک
- 100 بچوں کا حیاتیاتی باپ ہوں، ٹیلیگرام سی ای او کا انکشاف
- مدارس کے حوالے سے عسکری اداروں میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، مفتی تقی عثمانی
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہوگیا
- برطانیہ؛ پاکستانی نژاد انجم چوہدری کو دہشتگردی کے الزام میں عمر قید
- الیکشن کے بعد پارٹی وابستگی ظاہر کرنے والا امیدوار کسی اور جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی معمولی کمی
- اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے 43 ارب ڈوب گئے
- عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری
- طالبان نے بیرون ملک افغان سفارت خانوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
- بھارت میں مسافر بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی؛ ہلاکتیں
لاہور، سیلزمین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی لڑکیاں مریم نفیس کی سہیلیاں نکلیں
![لاہور میں دو لڑکیوں نے کم عُمر سیلزمین پر تشدد کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک](https://c.express.pk/2024/07/2665918-maryam-1720686788-563-640x480.jpg)
لاہور میں دو لڑکیوں نے کم عُمر سیلزمین پر تشدد کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ دو روز قبل لاہور میں کم عمر سیلز مین پر تشدد کرنے والی دونوں لڑکیاں اُن کی جاننے والی ہیں۔
دو روز قبل لاہور میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کی سی سی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں کافی کے مگ پکڑے شاپ کے کیش کاؤنٹر پر کھڑی ہیں، پھر وہ کم عمر سیلزمین کیشیئر پر برہم ہونے لگتی ہیں اور کاؤنٹر کے اندر جاکر وہ لڑکیاں سیلزمین پر تشدد کرنے لگتی ہیں۔
دونوں لڑکیوں نے کاؤنٹر پر موجود تینوں سیلزمین لڑکوں پر تشدد کیا، جب ایک بزرگ گاہک نے لڑکیوں کو روکا تو اُنہوں نے اُس شخص کو بھی سُنائی اور پھر پولیس اسٹیشن چلی گئیں۔
اب اس واقعے کے حوالے سے اداکارہ مریم نفیس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر سب سوچ رہے ہوں گے کہ ان لڑکیوں نے سیلزمین پر تشدد کیوں کیا، تو میں سب سے پہلے بتانا چاہتی ہوں کہ میں ان دونوں لڑکیوں کو بہت اچھے سے جانتی ہوں اور ان میں سے ایک لڑکی تو میری بہت اچھی دوست بھی ہے۔
مریم نفیس نے کہا کہ میں اس واقعے پر دو دن سے خاموش تھی کیونکہ میں نے سوچا تھا کہ لوگ کہانی کا دوسرا رُخ بھی دیکھیں گے لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اس واقعے کے بعد دونوں لڑکیوں کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اسی وجہ سے، وہ اب اس واقعے پر بات کررہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ سیلزمین نے دونوں لڑکیوں کو طوائف کہا تھا، اُن کی جسمات اور لباس پر بات کی تھی، دونوں لڑکیوں کو غلیط گالیاں بھی دی گئیں اور ساتھ ہی غیرمناسب باتیں بھی بولی گئیں۔
مریم نفیس نے کہا کہ جب دونوں لڑکیوں نے سیلزمین کو تنبیہ کی کہ تم ایسی گھٹیا باتیں نہیں بول سکتے تو لڑکے نے اُنہیں اسٹور سے نکلنے کا کہا جس پر لڑکیوں نے انکار کردیا۔
اداکارہ نے کہا کہ اسٹور میں موجود لوگوں نے ویڈیوز بنانا شروع کردیں تھیں اور چونکہ دونوں لڑکیاں مغربی لباس میں ملبوس تھیں تو ویڈیو دیکھ کر سب نے یہی کہا کہ یہ دونوں لڑکیاں ہی خراب ہیں اور ان کا باپ وکیل ہوگا جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ ان دونوں میں سے ایک لڑکی دوسرے شہر سے لاہور آئی ہوئی ہے اور یہاں ملازمت کرتی ہے، ان کے پاس کوئی طاقت نہیں۔
مریم نفیس نے کہا کہ ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں خواتین سے ہراساں کرنے کا ثبوت مانگا جاتا ہے اور یہ ثبوت مرد نہیں بلکہ خواتین ہی مانگ رہی ہیں۔
اداکارہ نے اسٹور کے مالک سے درخواست کی کہ وہ اس ویڈیو کی وائس ریکارڈنگ نکالیں تاکہ واقعے کی حقیقت سب کے سامنے آسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔