کوئٹہ لاپتا ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلیے لواحقین کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس تشدد کے بعد خواتین و بچوں کی حالت غیر ہو گئی، حالات کشیدہ


ویب ڈیسک July 11, 2024
(فوٹو: فائل)

لاپتا شخص ظہیر بلوچ کے لواحقین کی احتجاجی ریلی پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاپتا ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین کی جانب سے احتجاج جاری ہے، اس دوران بلوچستان یونیورسٹی کے مقام پر احتجاجی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔


پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کی وجہ سے احتجاج میں شریک کئی خواتین و بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کے احتجاجی مظاہرین پر تشدد کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں