راولپنڈی نوکری کا جھانسا دے کر ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کے ساتھ زیادتی

ملزم نوکری دلوانے کے بہانے گھر لے گیا، گاڑی میں موجود مسلح افراد نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، متاثرہ لڑکی کا بیان


ویب ڈیسک July 11, 2024
(فوٹو: فائل)

مسلح افراد نے ملازمت کا جھانسا دے کر ہاسٹل میں رہنے والے لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔


پولیس کے مطابق مقدمے میں متاثرہ لڑکی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم افراز ستی نوکری کا جھانسا دے کر اپنی گاڑی میں غوری گارڈن میں گھر لے گیا۔ گاڑی میں 2 مسلح افراد موجود تھے، جنہوں نے شور کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔


ملزم گھر سے ٹھنڈا پانی کے علاقے میں خالی مکان میں لے گیا، جہاں ہاتھ باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کے بعد ملزم دوست سمیت گاڑی میں اپنے گھر چلا گیا جب کہ ڈرائیور رات ساڑھے 3 بجے مجھے ہاسٹل کے باہر ڈراپ کرگیا۔


راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم افراز ستی،عمران سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں