خاتون افسر کو ہراساں کرنے والا کیڈٹ کالج کا لیکچرر گرفتار

ملزم 10 برسوں سے خاتون افسر کو ہراساں کر رہا تھا، ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائم


ویب ڈیسک July 11, 2024
ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کے فون سے نازیبا ویڈیو برآمد کرلیں:فوٹو:ایکسپریس نیوز

کالجز ڈپارٹمنٹ کی خاتون افسر کو ہراساں کرنے والے کیڈٹ کالج کے لیکچرر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی سے سائبر کرائم کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم طفیل عباسی کو گرفتار کیا۔

کیڈٹ کالج کا لیکچرر طفیل عباسی کالجز ڈپارٹمنٹ کی خاتون افسر کو 10 برسوں سے بلیک میل کررہا تھا۔ ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملنے کے بعد موبائل فون تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔