- موجودہ نسل میں کینسر کی شرح میں اضافہ
- خودکشی کرنے والے اکثر نوجوان ذہنی مسائل کی اطلاع نہیں دیتے، تحقیق
- برطانیہ: مصنوعات چوری کرکے ریفنڈ کروانے والی خاتون کو قید
- چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن سے لاعلم نکلے
- امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ
- رکنیت ختم ہونے کے بعد شیرافضل مروت کا موقف سامنے آگیا
- امریکی صدر بائیڈن کی اسرائیل کو خطے میں کشیدگی نہ بڑھانے کی ہدایت: رپورٹ
- امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں تعینات کردی جائے گی، امریکی وزیردفاع
- پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی
- بنگلہ دیش میں احتجاج، وزیراعظم حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ
- کراچی؛ دوستوں کے آپس کے جھگڑے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار 9 پی ٹی آئی ورکراڈیالہ جیل سے رہا
- صنفی تشدد کے مقدمات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، قانون و انصاف کمیشن
- اسماعیل ہنیہ شہید کو خراج تحسین پیش کرنے پرامام مسجد اقصیٰ گرفتار
- اسرائیل نے سفارتخانے میں پرچم سرنگوں رکھنے پر ترک سفیر کو طلب کرلیا
- اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے آفرکرنا اوراسے منظور کرنا دونوں ہی عمل غلط ہیں، جاوید لطیف
- کراچی؛ گیس صارفین کیلئے ایک مرتبہ پھر طویل لوڈشیڈنگ کا اعلان
- کراچی میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے،ایڈیشنل آئی جی
- پیرس اولمپکس؛ پاکستان کی تینوں کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئیں
- اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا
عمران خان سے ملاقات پر 10 ہزار روپے ٹیکس لگادیں مسئلے حل ہوجائینگے، رکن اسمبلی
اسلام آباد: فاٹا سے منتخب رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر فی ملاقات دس ہزار روپے رکھ دیں اتنی رقم جمع ہوجائے گی کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور ڈویژن) کا اجلاس چیئرمین کمیٹی محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ایڈیشنل سیکریٹری توانائی نے وزارت تونائی پاور ڈویژن اور متعلقہ اداروں سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری بھی کمیٹی اجلاس میں موجود تھے۔
کمیٹی کے رکن محمد اقبال نے کہا کہ فاٹا میں کئی علاقوں میں ایک گھنٹہ بھی بجلی نہیں آتی، قبائل کے ساتھ ہی یہ نا انصافی کیوں ہو رہی ہے؟ سیدھا سیدھا کہیں کہ ہم پھر الگ ہو جائیں، ہمیں بجلی دیں، بجلی کیلئے ہمیں ہفتہ ہفتہ انتظار کرنا پڑتا ہے، ایک ہفتے بعد ایک ڈویژن کو بجلی ملتی ہے۔
حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ اب فاٹا کیلئے 65 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ان علاقوں میں اس سال 39 ارب روپے کی فری بجلی دی گئی ہے فاٹا میں چار گھنٹوں تک بجلی فراہم کی جا رہی ہے، فاٹا میں 4 لاکھ 10 ہزار گھریلو صارفین کو مفت بجلی دے رہے ہیں۔
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی محمد اقبال نے کہا کہ فاٹا میں تو بجلی ہے ہی نہیں 39 ارب میں سے ایک ارب کی بجلی بھی خرچ نہیں ہوتی، پاکستان کی آزادی سے اب تک فاٹا میں تو بجلی کے تار ہی نہیں ہیں۔
رکن کمیٹی محمد اقبال نے مزیدکہا کہ آپ ڈیمز کو مت بیچیں اگر کوئی بھی مسئلہ ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر پیسے رکھ دیں، عمران خان سے ملاقات پر 10 ہزار روپے ٹیکس لگادیں اتنا پیسہ اکٹھا ہو جائے گا کہ کوئی بھی مسئلہ نہیں رہے گا۔ یہ کہہ کر رکن کمیٹی محمد اقبال اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔
اس پر مسلم لیگ (ن) کے رکن کمیٹی رانا محمد حیات نے کہا کہ آپ لوگ اسمبلی اجلاس میں بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔