فون ٹیپنگ مریم نواز کی ہو رہی تھی تب بھی غلط تھی اور آج بھی غلط ہے فواد چوہدری

فون ٹیپنگ پولیس اورایجنسیز کرسکتی ہیں، لیکن لیکن فئیر ٹرائل ایکٹ کے اندر اس کا پورا پراسس دیا گیا ہے، سابق وفاقی وزیر


ویب ڈیسک July 11, 2024
(فوٹو: فائل)

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فون ٹیپنگ تب بھی غلط تھی جب مریم نواز کی ہو رہی تھی اور آج بھی غلط ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان بار نے آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی منظوری کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا


ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مجھ پر اور بانی پی ٹی آئی پر توہین الیکشن کمیشن کا مقدمہ بنایا ہوا ہے، جس کے خلاف ہم یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل الیکشن کمیشن توہین میں نہیں کر سکتا۔


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دیا گیا ہے کہ عرب دنیا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہے اور پاکستان میں وہ ڈالر کے ڈھیر لگا دے گی۔ فون ٹیپنگ جب مریم نواز کی ہو رہی تھی تب بھی غلط تھی اور آج بھی غلط ہے۔


مزید پڑھیں: حکومت نے آئی ایس آئی کوشہریوں کی فون کال سننے، ٹریس کرنے کی اجازت دے دی


انہوں نے کہا کہ فون ٹیپنگ پولیس اور ایجنسیز کر سکتی ہیں، لیکن لیکن فئیر ٹرائل ایکٹ کے اندر اس کا پورا پراسس دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی لیڈر شپ اور حکمت عملی کی کمزوریاں ہمارے سامنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں