نامناسب رویے پر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف سخت ایکشن کا امکان
کوچز اور بورڈ حکام فاسٹ بولر پر سخت خفا
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے نامناسب رویے پر کوچز اور بورڈ حکام سخت خفا ہیں جس کی بنا پر شاہین آفریدی کے خلاف سخت ایکشن ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کےلئے بھی فاسٹ بولر کو زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ شاہین کے ساتھ دو سے تین سینئرز کرکٹرز کو بھی ریسٹ دیا جاسکتا ہے۔
کوچز اور سلیکٹرز کمیٹی کے درمیان ابتدائی میٹنگ میں دورہ انگلینڈ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب رویے کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو لگام دینے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: 'وہاب ریاض' اور 'عبدالرزاق' کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی
اطلاعات کے مطابق شاہین آفریدی نے دورہ انگلینڈ میں کوچ اور سلیکٹر محمد یوسف کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ محمد یوسف نشاندہی کررہے تھے کہ آپ بار بار نوبال کررہے ہیں۔اس مداخلت کا شاہین شاہ آفریدی نے برا منایا تھا۔ بعد ازاں شاہین نے اپنے رویے پر معذرت بھی کرلی تھی۔
کوچز نے اپنی رپورٹ میں ورلڈکپ کے دوران بھی شاہین کے رویے کی شکایت کی ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ مزید دو سے تین کھلاڑیوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس پیش کرنیوالی ٹیم کیلئے پلانز کی بھرمار
بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو زیادہ موقع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔دو ٹیسٹ میچز کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ راولپنڈی میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 'ورلڈکپ شکست؛ کیا سرجری صرف وہاب، عبدالرزاق تک محدود تھی'
سلیکشن کمیٹی ارکان چالیس سے زیادہ کھلاڑیوں کا ایک پول آف پلیئرز بنانے پر غور کررہے ہیں جس میں ان کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی جن کی پرفارمنس کے ساتھ فٹنس بھی انٹرنیشنل معیار کی ہوگی۔
کوچز نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا بطور خاص ذکر کیا ہے کہ پاکستان کھلاڑیوں کی فٹنس انٹرنیشنل معیار کی نہیں۔اسی فٹنس کے ساتھ بہتر رزلٹ نہیں ملیں گے۔