ملک بھرمیں یوم عشق رسولﷺ منایا جا رہا ہے

حکومت نےعوام سےاحتجاج کےموقع پُرامن رہنےاورتوڑپھوڑنہ کرنےکی اپیل کی ہے۔


ویب ڈیسک September 21, 2012
حکومت نےعوام سےاحتجاج کےموقع پُرامن رہنےاورتوڑپھوڑنہ کرنےکی اپیل کی ہے۔ فوٹو ایکسپریس

گستاخانہ فلم کیخلاف ملک بھرمیں آج یوم عشق رسولﷺ منایاجا رہا ہے۔

یوم عشق رسولﷺ کے موقع پرملک بھرمیں جلسے،احتجاجی جلوس اورریلیاں نکالی جارہی ہیں، پٹرول پمپس، گیس اسٹیشنزاورٹرانسپورٹ مکمل طورپربند، تاجربرادری کی طرف سے مارکیٹیں بند کررکھی جائیں گی، سرکاری سطح پر مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، جبکہ سیاسی ومذہبی جماعتیں اور تاجرتنظیمیں احتجاجی ریلیاں نکالیں گی۔

دوسری طرف حکومت نےعوام سےاحتجاج کےموقع پُرامن رہنےاورتوڑپھوڑنہ کرنےکی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں