پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کی سمری بھجوادی گئی فیصلہ کل ہوگا
سمری میں پیٹرول 84 پیسے، مٹی کاتیل 30پیسے اور ڈیزل 27پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگراکی جانب سے بھجوائی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوموصول ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر، ایچ اوبی سی 3.63روپے، مٹی کاتیل 30پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 27پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 22پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارت پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جہاں سے منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا ۔