حیدرآباد میں مفت آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ 19 تا 21 جولائی ہوں گے، گورنرسندھ

ویب ڈیسک  جمعرات 11 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: گورنر اینیشیٹو کے تحت  حیدرآباد میں مفت آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ 19 تا 21  جولائی ہوں گے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں گورنر اینیشیٹو کے تحت آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخ محرم الحرام کے احترام میں تبدیل کر دی گئی  ہے،  اب آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ 19، 20 اور 21 جولائی نیاز اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین دن میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، طلبا اپنی رجسٹریشن جلد از جلد کرالیں، کلاسز بھی جلد شروع ہوں گی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صرف ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبا آئی ٹی کے مفت کورسز کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اور کلاسز بالکل مفت ہیں کسی طالب علم نے ایک روپیہ بھی نہیں دینا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔