شاہ رخ خان انڈین فلموں کی اسٹریمنگ ویب سائٹ بنانا چاہتے تھے تازہ انکشاف

ویب سائٹ کیلئے فنڈنگ کرنے والا شخص گرفتار ہوگیا جس کی وجہ سے منصوبہ ختم ہوگیا، وشال پنجابی

فوٹو : فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان انڈین فلموں کی اسٹریمنگ ویب سائٹ بنانا چاہتے تھے لیکن وہ منصوبہ ناکام ہوگا۔

کنگ خان کے ساتھ کام کرنے والے کری ایٹیو ڈائریکٹر وشال پنجابی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے۔

وشال پنجابی کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ایسا بالی وڈ پورٹل بنوانا چاہتے تھے جہاں لوگ فلمیں دیکھ سکیں اور میوزک سن سکیں۔


انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ کیلئے فنڈنگ کرنے والا شخص گرفتار ہوگیا جس کی وجہ سے یہ منصوبہ ختم ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان بیٹی سوہانا کے ساتھ فلم شوٹنگ کیلئے نیویارک پہنچ گئے

یاد رہے کہ وشال پنجابی 1990 سے کنگ خان کے ساتھ کام کررہے ہیں اور اس نے ریڈ چلیز انٹرٹیمنٹ کو بھی جوائن کیا تھا لیکن بعد میں ویڈنگ پلانر کا کام شروع کردیا۔
Load Next Story