ٹی20 ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس پر سری لنکا کے کپتان مستعفی
وینندو ہاسارنگا کو گزشتہ سال ہی ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس پر سری لنکا کے کپتان نے استعفیٰ دے دیا۔
اسپنر وینندو ہاسارنگا کو گزشتہ سال ہی ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے 10 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی، حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ٹیم صرف ایک میچ میں کامیاب ہوسکی تھی اور گروپ مرحلے سے ہی باہر ہوگئی تھی۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی 20 کپتان وینندو ہاسارنگا نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ انکا کپتانی سے دستبردار ہونا ٹیم کے بہترین مفاد میں ہے جس سے انہیں بطور کھلاڑی اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کا موقع ملے گا۔ سری لنکن بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وینندو ہاسارنگا بطور کھلاڑی ٹیم کا اہم حصہ رہیں گے۔
یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم جولائی اور اگست میں بھارت کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 جولائی، دوسرا 27 جولائی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
پہلا ون ڈے یکم اگست، دوسرا 4 اگست اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 7 اگست کو شیڈول ہے۔ تینوں ٹی 20 میچز پالی کیلے اسٹیڈیم جبکہ تینوں ون ڈے میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 2021 کے بعد پہلی بار سری لنکا کا دورہ کررہی ہے۔