نااہل نرسوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث بیورو آف امیگریشن کے 3 افسران گرفتار

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے افسران نے 92 نرسوں کو غیر قانونی پروٹیکٹر جاری کیے تھے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک July 11, 2024
گرفتار ملزمان میں ڈائریکٹر سعید خان، ڈائریکٹر گل اکبر اوراسسٹنٹ ڈائریکٹراحمر وحید شامل ہیں( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے نااہل نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے میں ملوث بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر سعید خان، ڈائریکٹر گل اکبر اوراسسٹنٹ ڈائریکٹراحمر وحید شامل ہیں، یہ افسران بغیر این او سی کے نااہل نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے میں ملوث پائے گئے۔

ملزمان کو اسپیشل جج سنٹرل راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 92 نرسوں کو غیر قانونی پروٹیکٹر جاری کیے تھے جنہیں بعد ازاں سعودی عرب سے ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔

ملزمان نے الموارد نامی سعودی عرب کی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کمپنی کی ڈیمانڈ پر غیر قانونی عمل درآمد کروایا تھا۔

ایف آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |