- رکنیت ختم ہونے کے بعد شیرافضل مروت کا موقف سامنے آگیا
- امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں تعینات کردی جائے گی، امریکی وزیردفاع
- پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی
- بنگلہ دیش میں احتجاج، وزیراعظم حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ
- کراچی؛ دوستوں کے آپس کے جھگڑے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار 9 پی ٹی آئی ورکراڈیالہ جیل سے رہا
- صنفی تشدد کے مقدمات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، قانون و انصاف کمیشن
- اسماعیل ہنیہ شہید کو خراج تحسین پیش کرنے پرامام مسجد اقصیٰ گرفتار
- اسرائیل نے سفارتخانے میں پرچم سرنگوں رکھنے پر ترک سفیر کو طلب کرلیا
- اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے آفرکرنا اوراسے منظور کرنا دونوں ہی عمل غلط ہیں، جاوید لطیف
- کراچی؛ گیس صارفین کیلئے ایک مرتبہ پھر طویل لوڈشیڈنگ کا اعلان
- کراچی میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے،ایڈیشنل آئی جی
- پیرس اولمپکس؛ پاکستان کی تینوں کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئیں
- اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا
- بلوچستان میں پولیو کے دو کیسز رپورٹ، رواں برس تعداد 11 ہوگئی
- پیرس اولمپکس؛ تاجک کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار
- آئرلینڈ؛ یو ایف سی اسٹار پر گاڑی تیز چلانے پر 2 سال پابندی اور بھاری جرمانہ
- اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے اکثرعلاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- پنڈی میں معذور شخص پر تشدد، ٹریفک وارڈن سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج
اسلام آباد؛ سہالہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا سگا بھائی اور بیوی قاتل نکلے
اسلام آباد: تھانہ سہالہ کے علاقے میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کا سگا بھائی اور بیوی قاتل نکلے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 29جون کو نزاکت حسین کو تھانہ سہالہ کے علاقہ نیازیاں میں گولیاں مار کر قتل کیے جانے والے شخص کے قتل کے الزام میں مقتول کے سگے بھائی اور مقتول کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نزاکت حسین کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے ملزمان کی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوران تفتیش شواہد کی بنیاد پر پولیس نے مقتول کے حقیقی بھائی اور مقتول کی بیوی سے تفتیش کی تو انہوں نے قتل کرنے کا اقرار کرلیا، جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مقتول کو قتل کرکے مقتول کی بیوی یعنی اپنی بھابھی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور وہ بھی اس کے لیے راضی تھی۔ دونوں نے اپنی مذموم خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نزاکت حسین کو راستے سے ہٹادیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔