وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2024
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلی بلوچستان نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال بارے آگاہ کیا اور امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔

وزیرِ اعلٰی بلوچستان نے صدر مملکت کو عوامی فلاح کیلئے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

صدر مملکت نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا اور کہا کہ صوبے کی آبی ضروریات پوری کرنے، زراعت کے فروغ اور غذائی تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے کچّھی کینال کی جلد تکمیل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے۔ صدر مملکت کا صوبے میں جاری منصوبوں اور امن و امان کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔