ایپل کا 98 ممالک کے صارفین کے لیے انتباہ جاری

تنبیہی نوٹیفیکیشنز میں صارفین کو ممکنہ اسپائی ویئر حملوں سے خبردار کر دیا ہے


ویب ڈیسک July 12, 2024

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 98 ممالک سے تعلق رکھنے والے آئی فون صارفین کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں ممکنہ اسپائی ویئر حملوں سے خبردار کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے رواں سال یہ جاری ہونے والا دوسرا انتباہ ہے۔ اس سے قبل اپریل میں 92 ممالک کے صارفین کو ایسا ہی تنبیہی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود سپورٹ ڈاکیومنٹ کے مطابق 2021 کے بعد سے ایپل مستقل بنیادوں پر 150 سے زائد ممالک میں اپنے صارفین کے لیے یہ نوٹیفیکیشن بھیج رہا ہے۔تاہم، بدھ کے روز جاری کیے جانے والے تازہ ترین انتباہ میں کمپنی کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت یا نوٹیفیکیشن حاصل کرنے والے صارفین کے ممالک کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

انتباہ میں کمپنی نے لکھا کہ ایپل نے ایک مرسنیری اسپائی ویئر حملے کی نشان دہی کی ہے جوصارفین کو نشانہ بناتے ہوئے صارفین کی ایپل آئی ڈی سے منسلک آئی فون میں گھسنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایپل کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر اس لیے ہو سکتا ہے آپ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں۔ اگرچہ ایسے حملوں کی نشان دہی کرنا حتمی طور پر یقینی نہیں ہوتا لیکن کمپنی کو اپنے انتباہ پر اعتماد ہے، براہ مہربانی اس کو سنجیدہ لیجئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں