جیکولین فرنینڈس کی سالگرہ پر 100 آئی فون تقسیم کرنے کا اعلان
اداکارہ نے سکیش چندر شیکھر کے پیغامات روکنے کے لیے درخواست دائر کی ہوئی ہے
کروڑوں کی منی لانڈرنگ میں گرفتار سکیش چندر شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کی سالگرہ پر 100 آئی فون تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی اداکارہ کی سالگرہ 11 اگست کو ہے اور سکیش چندرشیکھر کا جیل سے اداکارہ کو لکھا گیا خط سامنے آیا ہے۔
سکیش نے اداکارہ سے ایک بار پھر محبت کا اعتراف کرتے ہوئے جیکولین کے گانے یمی یمی کو سپورٹ کرنے والے ان کے 100 مداحوں کو آئی فون 15 پرو دینے کا اعلان کیا ہے۔
ملزم نے کے خط میں یہ بھی لکھا کہ وہ تمام بے بنیاد الزامات سے باہر نکلنے کے منتظر ہیں اور وہ اداکارہ کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سکیش نے جیل سے جیکولین فرنینڈس کو ایک اور محبت بھرا خط لکھ دیا
جیکولین فرنینڈس نے سکیش چندر شیکھر کے پیغامات روکنے کے لیے درخواست دائر کی ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود خطوط کا سلسلہ جاری ہے۔