خیبر پختونخوا محرم الحرام کی سیکیورٹی کیلئے سی ایم سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم

کنٹرول روم میں عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دے گا، تمام صورتحال سے وزیر اعلیٰ کو بروقت آگاہ رکھے گا


ویب ڈیسک July 11, 2024
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کیلئے سی ایم سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری عادل ایوب ایمرجنسی کنٹرول روم کے انچارج ہونگے۔ کنٹرول روم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا۔

ایمرجنسی کنٹرول روم تمام صورتحال سے وزیر اعلیٰ کو بروقت آگاہ رکھے گا، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا عملہ کنٹرول روم میں 24/7 ڈیوٹی انجام دے گا۔

محرم الحرام کے دوران کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع کیلئے مذکورہ نمبرز 0919214033 اور 0919223470 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔