شمالی آئرلینڈ میں 205 فٹ بلند الاؤ تعمیر

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2024
(تصویر: نیشنل ورلڈ)

(تصویر: نیشنل ورلڈ)

بیلفاسٹ: شمالی آئرلینڈ کے ایک علاقے میں 205 فٹ سے بلند الاؤ بنا کر ممکنہ طور پر نیا گینیز ریکارڈ قائم کر دیا۔

لارن نامی علاقے سے تعلق رکھنے والی کریگی ہل بون فائر کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایک کمپنی ایل ایس ایس کی جانب سے اس الاؤ کی پیمائش 205 فٹ اور 6 انچز جبکہ ایک دوسری فرم کلیفورڈ اینڈ گریگ نے اس الاؤ کی پیمائش 205 فٹ اور 0.269 انچ کی۔

دونوں میں سے کوئی بھی پیمائش ہو، 2019 میں آسٹریا میں بنائے گئے 198 اور 11 انچ بڑے الاؤ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی ہوگا۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ سرویئرز سے حاصل شدہ ڈیٹا کو آفیشل ریکارڈ کے لیے ادارے کو جمع کرایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔