- موجودہ نسل میں کینسر کی شرح میں اضافہ
- خودکشی کرنے والے اکثر نوجوان ذہنی مسائل کی اطلاع نہیں دیتے، تحقیق
- برطانیہ: مصنوعات چوری کرکے ریفنڈ کروانے والی خاتون کو قید
- چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن سے لاعلم نکلے
- امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ
- رکنیت ختم ہونے کے بعد شیرافضل مروت کا موقف سامنے آگیا
- امریکی صدر بائیڈن کی اسرائیل کو خطے میں کشیدگی نہ بڑھانے کی ہدایت: رپورٹ
- امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں تعینات کردی جائے گی، امریکی وزیردفاع
- پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی
- بنگلہ دیش میں احتجاج، وزیراعظم حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ
- کراچی؛ دوستوں کے آپس کے جھگڑے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار 9 پی ٹی آئی ورکراڈیالہ جیل سے رہا
- صنفی تشدد کے مقدمات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، قانون و انصاف کمیشن
- اسماعیل ہنیہ شہید کو خراج تحسین پیش کرنے پرامام مسجد اقصیٰ گرفتار
- اسرائیل نے سفارتخانے میں پرچم سرنگوں رکھنے پر ترک سفیر کو طلب کرلیا
- اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے آفرکرنا اوراسے منظور کرنا دونوں ہی عمل غلط ہیں، جاوید لطیف
- کراچی؛ گیس صارفین کیلئے ایک مرتبہ پھر طویل لوڈشیڈنگ کا اعلان
- کراچی میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے،ایڈیشنل آئی جی
- پیرس اولمپکس؛ پاکستان کی تینوں کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئیں
- اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا
برطانوی ساحل پر 77 وہیل مچھلیاں مردہ پائی گئیں
![(فوٹو: بی بی سی)](https://c.express.pk/2024/07/2666387-whalefishdie-1720749478-854-640x480.jpg)
(فوٹو: بی بی سی)
اورکنی: برطانیہ کے ساحل پر 77 پائلٹ وہیل مچھلیوں کا جھنڈ مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اورکنی کے ساحل پر اتنی بڑی تعداد میں وہیل مچھلیوں کا مردہ حالت میں پایا جانا کئی دہائیوں میں سب سے بڑا واقعہ ہو سکتا ہے۔
برطانوی غوطہ خور میرین لائف ریسکیو (بی ڈی ایم ایل آر) نے سانڈے جزیرے پر ٹریسنیس بیچ پر 12 وہیل مچھلیوں کو پانی سے باہر تڑپتے ہوئے دیکھا۔
میرین لائف ریسکیو حکام نے ان وہیل مچھلیوں کو واپس گہرے پانی میں بھیجنے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
مردہ وہیل مچھلیوں کے جھنڈ میں سات میٹر (22 فٹ) تک لمبی نر وہیل کے ساتھ ساتھ مادہ، بچھڑے اور نابالغ بھی شامل تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جاننا قبل از وقت ہوگا کہ اس کی وجہ کیا ہے، لیکن امکان ہے کہ وہیل مچھلیوں میں سے ایک مشکل میں پڑ گئی ہو گی جس کی مدد کے لیے باقی جھنڈ نے کوشش کی ہو گی۔
حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ ساحل سے دور رہیں، کیونکہ ابھی ان وہیل مچھلیوں کا پوسٹ مارٹم ہونا باقی ہے۔
نیچرل ہسٹری میوزیم کے مطابق وہیل مچھلیوں کی اموات کا سب سے بڑا واقعہ برطانیہ میں 1927 میں ہوا تھا جب 130 سے زائد وہیل مچھلیوں میں سے 126 ہائی لینڈز کے ڈورنوچ فرتھ میں ہلاک ہو گئیں تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔