بابراعظم، شاہین ایک دوسرے مدمقابل کب آئیں گے؟

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2024
کینیڈا کی گلوبل ٹی20 لیگ میں قومی کرکٹرز ٹکرائیں گے
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

کینیڈا کی گلوبل ٹی20 لیگ میں قومی کرکٹرز ٹکرائیں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کینیڈا کی گلوبل ٹی20 لیگ ٹورنامنٹ میں بابراعظم کی وینکوور نائٹس کا مقابلہ شاہین آفریدی کی ٹورنٹو نیشنلز سے 25 جولائی کو ہوگا۔

شاہین آفریدی اور روماریو شیفرڈ ٹورنٹو نیشنلز کی ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھائی دیں گے جبکہ وینکوور نائٹس کو بابراعظم، محمد عامر اور محمد رضوان کی خدمات حاصل ہوں گی۔

لیگ 25 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہے گی، جس میں 6 فرنچائزز میں سے ہر ایک 7 میچز کھیلے گی۔ پلے آف مقابلوں کا آغاز 9 اگست سے ہوگا، جس کا اختتام 11 اگست کو فائنل میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: نامناسب رویے پر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف سخت ایکشن کا امکان

ٹورنامنٹ میں 13 روز کے دوراں 21 میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم تنازعات کا شکار ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی کے 2 اراکین کو فارغ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹیم میں کپتانی کی جنگ دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں بابر، رضوان اور شاہین کا آپس میں ٹاکرا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔