دورہ آسٹریلیا؛ صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2024
دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان شاہینز کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے (فوٹو: فائل)

دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان شاہینز کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے صاحبزادہ فرحان کو دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

پاکستان ٹیم بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین ایک دوسرے مدمقابل کب آئیں گے؟

دوسری جانب سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم ہفتے کی علی الصبح پونے 3 بجے براستہ دبئی سے آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔