کراچی میں ہواؤں کی رفتار 45کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ، موسم ابر آلود

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: شہر قائد میں دوسرے روز بھی شہر میں معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہو رہی ہیں جبکہ ہواؤں کی رفتار میں شام کے وقت مزید اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار 45 میٹر تک بڑھ رہی ہے، تندوتیز ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

اتوار تک شہر میں شام سے رات کے درمیان ہلکی بارش/بوندا باندی اور کہیں پھوار کا امکان رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔