شاہین کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے تصدیق کردی


ویب ڈیسک July 12, 2024
ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے تصدیق کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

پاکستان ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے گھر آئندہ چند روز میں بچے کی ولادت متوقع ہے، اس لیے وہ اپنی اہلیہ کیساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو بنگلادیش کیخلاف سیریز سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ فیملی کو وقت دے سکیں۔

مزید پڑھیں: نامناسب رویے پر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف سخت ایکشن کا امکان

جیسن گلیسپی نے بتایا کہ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ بابراعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین، سُسر شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کیلئے تماشائی بن گئے

واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، سیریز 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 تا 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست تا 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں