طرز زندگی میں تبدیلی کینسر سے ہونے والی اموات کو روک سکتی ہے

تحقیق کینسر کے پھیلاؤ اور اموات کے ایسے عوامل جنہیں تبدیل کیا جاسکتا ہے، کی نشاندہی کرتی ہے

[فائل-فوٹو]

ایک حالیہ مطالعے میں امریکن کینسر سوسائٹی نے انکشاف کیا کہ کینسر کے نصف کیسز میں ہونے والی اموات کو طرز زندگی میں تبدیلیوں کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔

مذکورہ بالا نتائج کینسر کے پھیلاؤ اور اموات کے ایسے عوامل جنہیں تبدیل کیا جاسکتا ہے، کی نشاندہی کرتے ہیں جس سے صحت سے متعلق زیادہ مؤثر حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر بھی روشنی پڑتی ہے۔


امریکن کینسر سوسائٹی کے چیف آفیسر ڈاکٹر عارف کمال نے ان عملی اقدامات پر زور دیا جو افراد اپنے کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ عوامل ہیں جو لوگ عملی طور پر تبدیل کر سکتے ہیں کہ وہ ہر ایک دن کیسے رہتے ہیں۔ اس سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

تحقیق میں کینسر کی 30 اقسام میں سے 18 کے ایسے عوامل کی نشاندہی کی گئی جو کہ تبدیل کئے جانے کے قابل تھے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ طرز زندگی میں تبدیلیاں کینسر کے 700,000 نئے کیسز اور سالانہ 262,000 سے زیادہ اموات کو روک سکتی ہیں۔
Load Next Story