لاہور میں ٹی آر گارڈر گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2024
بچے کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

بچے کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور میں گھر میں ٹی آر گارڈر گرنے سے 2 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسیکیو ذرائع کے مطابق جان محمد روڈ نزد الحمرہ ٹاؤن میں گھر میں ٹی آر گارڈر گرنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

ریسیکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے بچے کو نکال کر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ بچہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔ بچے کی عمر 2 سال تھی اور اس کی شناخت عبدالرحمان ولد مطلوب عمر کے نام سے ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔