پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش الرٹ جاری

عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 سے رابطہ کریں، پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک July 12, 2024
بارش کے دوران عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے:فوٹو:فائل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے متعلق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم سے بارش کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم نے 1122 سمیت دیگر ریسکیو اداروں کو مشینری اور عملے کو الرٹ رکھنے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد ممکن بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ شہریوں کو بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہنے،بچوں کا خاص خیال رکھنے اور نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی ایمرجنسی کی صورت میں شہری 1122 پر کال کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں