الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2024
ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی،بیرسٹر گوہر:فوٹو:فائل

ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی،بیرسٹر گوہر:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا۔ آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہمارا حق آخرکارہمیں مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے۔انشاءاللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔ ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا۔ آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہمارا حق آخرکارہمیں مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے۔انشاءاللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔

پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج عدالت نے اقرار کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔عدالت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ جمہوریت کا کس طریقے سے استحصال کیا گیا۔ آج آئین کی روح کے مطابق جمہوریت کو مضبوط کیا گیا۔ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے ہمارے لیڈر کے کیس میں بھی انصاف کریں۔

اس موقع پررہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی تاریخ میں آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ فارم 47 کے ذریعے لوگ منتخب کروائے گئے۔ جب تک ہماری تمام سیٹیں واپس نہیں ملتیں جدو جہد جاری رہے گی۔ ہمیں مخصوص نشستیں تو مل گئیں فارم 47 کے ذریعے چھینی گئی سیٹیں بھی واپس کی جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔