مبارک ہو ذاتی پسند بچپن کی محبت اور کرش جیت گیا وزیر اطلاعات پنجاب

اتفاقاً کیس سنی تحریک کا تھا لیکن ریلیف تحریک فساد کو دیا، عظمیٰ بخاری


ویب ڈیسک July 12, 2024
(فوٹو : فائل)

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مبارک ہو! ذاتی پسند، بچپن کی محبت اور کرش جیت گیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئین، قانون اور ادارے سب کا کیا ہے؟ اپنے لاڈلے کے لیے سب جوتے کی نوک پر ہی اچھے لگتے ہیں، لاڈلے کی جے ہو!

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سارا ملک ان دہشت گردوں کی ڈکٹیشن اور فساد کے حوالے کر دو، اتفاقاً کیس سنی تحریک کا تھا لیکن ریلیف تحریک فساد کو دیا، ہیرے جناب ہیرے۔

صوبائی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ ایجنسیوں کی مداخلت کو گھریلو مداخلت نے شکست دے دی جبکہ عدلیہ نے سیاہ تاریخ دہرا دی، آئین کو اس دفعہ ذاتی کرش اور لاڈلے کی محبت میں لکھ ڈالا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 13 رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے سنایا۔

عدالت نے 13مئی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشان سے محروم رکھ کر کسی پارٹی کو انتخابی عمل سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں