محرم الحرام میں پکوان سینٹرز کو سپلائی کیلیے تیار ایکسپائر گوشت پکڑا گیا

پکی پکائی دیگیں فروخت کرنے والے پکوان سینٹرز اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانے والا ناقص گوشت تلف کر دیا گیا


ویب ڈیسک July 12, 2024
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی میں میٹ گودام پر چھاپا مار کر خراب گوشت برآمد کیا (فوٹو: اسکرین گریب)

محرم الحرام کے دوران پکوان سینٹرز کو سپلائی کے لیے تیار بدبودار ایکسپائر گوشت پکڑا گیا۔


فوڈ اتھارٹی پنجاب کا مضر صحت گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران محرم الحرام میں پکوان سینٹرز کو سپلائی کے لیے رکھا بدبودار اور زائد المیعاد گوشت برآمد کرلیا گیا۔


فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی میں میٹ گودام پر چھاپا مار کر وہاں سے 1200 کلو ناقص بدبودار گوشت تلف کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق پکی پکائی دیگیں فروخت کرنے والے پکوان سینٹرز اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانے والا ناقص گوشت تلف کر دیا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران ٹوٹے، گندے بدبودار فریزر میں زائد المیعاد (ایکسپائر) گوشت رکھا پایا گیا۔صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار اور انتہائی لازم ریکارڈ کی عدم موجودگی پائی گئی۔


انہوں نے بتایا کہ رہائشی علاقے میں گھر میں بنےگودام سے غیر معیاری ناقص بدبو دار گوشت برآمد ہونے پر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ناقص گوشت کا خوراک میں استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |