پیرس اولمپکس کے آغاز سے قبل ہی نیا ریکارڈ بن گیا

1996 کے اٹلانٹا گیمز میں بیچے گئے 83 لاکھ ٹکٹس کا ریکارڈ توڑ دیا


ویب ڈیسک July 12, 2024
1996 کے اٹلانٹا گیمز میں بیچے گئے 83 لاکھ ٹکٹس کا ریکارڈ توڑ دیا (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس 2024 کے آغاز سے قبل ہی 86 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپکس 2024 کے منتظم ٹونی ایسٹانگوئٹ کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس کے آغاز سے قبل ہی مداحوں کی جانب سے دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کے 86 لاکھ سے زائد ٹکٹس ایونٹ کے آغاز سے پہلے فروخت ہوچکے ہیں۔

منتظمین نے توقع ظاہر کی ہے کہ 26 جولائی سے 11 اگست تک ہونے والے ایونٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کی تعداد 10 ملین (یعنی 1 کروڑ سے زائد) ہو جائے گی جبکہ 28 اگست سے 8 ستمبر تک ہونے والے پیرا اولمپکس کیلئے 3.4 ملین اضافی افراد کی آمد بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ پاکستانی دستہ فائنل!

منتظمین کا کہنا ہے کہ سال 1996 کے اٹلانٹا گیمز میں 83 لاکھ ٹکٹس بیچے گئے تھے تاہم ایونٹ کے آغاز سے قبل ریکارڈ توڑنا قابلِ فخر ہے تاہم کوشش ہے نیا ریکارڈ بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |