ہیڈکوچ بننے کے بعد بھارتی بورڈ نے گوتم گمبھیر کی درخواست ہوا میں اُڑا دی

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2024
سابق کرکٹر کو بھارتی بورڈ نے راہول ڈریود کی جگہ نیا ہیڈکوچ نامزد کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر کو بھارتی بورڈ نے راہول ڈریود کی جگہ نیا ہیڈکوچ نامزد کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے ہی نومنتخب ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کی درخواست کو ہوا میں اُڑا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ کے بعد عہدہ چھوڑنے والے راہول ڈریوڈ کی جگہ ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں لینے والے گوتم گمبھیر نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز کو فیلڈنگ کوچ بنانے کی درخواست کی جس کو بھارتی بورڈ نے ٹھکرادیا۔

گزشتہ دنوں گوتم گمبھیر کو ہیڈکوچ تعینات کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ انہیں فری ہینڈ دیا جائے گا تاکہ دیگر کوچز کی تعیناتی میں اپنا حصہ ڈال سکیں تاہم انکی پہلی ہی دخواست کو رد کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کا نیا کوچ کون، کتنی تنخواہ لے گا؟ اعلان ہوگیا

قبل ازیں راہول ڈریوڈ کے دور میں مقرر کیے بالنگ، فلیڈنگ اور فیلڈنگ کوچز کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی پر مقدمہ؛ نئی مصیبت میں پھنس گئے

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 2024 سیزن میں چیمپئین بنوانے والے گوتم گمبھیر کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔