سونے کی قیمت میں فی تولہ 2200 روپے کا اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 12 جولائی 2024
دس گرام سونے کی قیمت 1886روپے بڑھ کر 213477 روپے کی سطح پر آگئی۔ (فوٹو: فائل)

دس گرام سونے کی قیمت 1886روپے بڑھ کر 213477 روپے کی سطح پر آگئی۔ (فوٹو: فائل)

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2404 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2200 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2,49,000 روپے ہوگئی۔

جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1886روپے بڑھ کر 213477 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 2800 روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔