محکمہ ڈاک کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی خوردبرد کرنے والے 4 اہلکار گرفتار

ملزمان پر فوت شدہ صارفین کے اکاؤنٹس اور ڈیڈ اکاؤنٹس میں خورد برد کا الزام ہے، ایف آئی اے نے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک July 12, 2024
حفیظ ، وحید ،حمید اور خلیل پوسٹل ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے ملازمین ہیں

محکمہ ڈاک میں صارفین اور ڈیڈ اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی خورد برد کرنے والے 4 اہل کاروں کو گرفتار کرلیا۔


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 3 کروڑ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کے معاملے میں پوسٹل ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے ایک کارروائی میں کرپشن میں ملوث پوسٹل ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے چاروں ملازمین کو گرفتار کیا۔


گرفتار افراد کی شناخت حفیظ ، وحید ،حمید اور خلیل کے نام سے ہوئی جو پوسٹل ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے ملازمین ہیں۔ ملزمان کو اسپیشل جج سینٹرل اینٹی کرپشن ایبٹ آباد کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔


ملزمان نے جی پی او ایبٹ آباد کے سیونگ اکاؤنٹس میں خورد برد کی ۔ ملزمان پر فوت شدہ صارفین کے اکاؤنٹس اور ڈیڈ اکاؤنٹس میں ہیر پھیر کا الزام ہے۔ ملزمان نے منافع اور نقصان میں بے ضابطگیوں اور زکوٰۃ و ٹیکس کی شرح میں خورد برد کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی ۔ چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |