- مہنگائی کیخلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا 10ویں روز بھی جاری
- کراچی میں آج سے منگل تک کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان
- ناروے کپ؛ پاکستان کی انڈر-15، 17 دونوں ٹیموں کو شکست
- 'بورڈ کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرے! کوچز میدان میں آگئے'
- ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
- پنجاب سے رواں سال کا پہلا پولیس کیس رپورٹ
- چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا
- سب سے بڑا بینگن اگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سائنسدان ’چیختی ممی‘ کا راز ایک صدی بعد افشاں کرنے میں کامیاب
- ہائی بلڈ پریشر خواتین میں درد شقیقہ کا خطرہ بڑھا دیتا ہے
- پیرس اولمپکس؛ دہشت گردی کے امکانات بڑھنے کے بعد حفاظتی انتظامات مزید سخت
- گورننگ بورڈ میں کراچی اور لاہور کی نمائندگی ضروری ہے
- پیرس اولمپکس پوری آب و تاب کے ساتھ جاری
- پاکستانی ایتھلیٹس تاحال خالی ہاتھ، تمغوں کا انتظار مزید طویل
- گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا رات بھر سے جاری، شرکاء کی بارش سے بچنے کی تیاری
- تحصیل تھانہ بولا خان میں بارش، چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک
- امریکی خاتون تیراک نے اولمپک گیمز کی نئی تاریخ رقم کردی
- قیادت کے حوالے سے حماس کے ترجمان کا بیان سامنے آ گیا
- پنجاب بھر میں یوم شہداء پولیس تقریبات کا آغاز
- تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاسداران انقلاب کی رپورٹ جاری
حکمراں اتحاد دو تہائی اکثریت سے محروم، پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن جائیگی
اسلام آباد: مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملنے کے فیصلے سے حکمران اتحاد دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگیا اور پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں سنگل لارجسٹ پارٹی بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران کی تعداد 84 جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8 آزاد اراکین بھی قومی اسمبلی میں موجود ہیں جس سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کی مجموعی تعداد 92 ہے۔
یہ پڑھیں : سپریم کورٹ فیصلہ؛ پی ٹی آئی کو پنجاب میں مزید 27 نشتیں ملنے کا امکان
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خواتین کی 20 جبکہ 4 اقلیتی نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی جس سے پی ٹی آئی اراکین کی تعداد قومی اسمبلی میں 116 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن مجموعی طور پر 108 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 68 نشستوں کی ساتھ قومی اسمبلی میں تیسری بڑی جماعت کے طور پر موجود ہے۔ ایم کیو ایم 21، جے یو آئی ف 8، مسلم لیگ ق 5، استحکام پارٹی 4 جبکہ مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک ایک رکن قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔
یہ پڑھیں : سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم
سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کا براہ راست اثر مرکز کے ساتھ صوبے پر بھی پڑے گا جہاں پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 جبکہ 3 غیر مسلم کی نشستیں ملیں گی۔ سندھ اسمبلی میں 2 خواتین اور ایک غیر مسلم جبکہ کے پی اسمبلی کی 21 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں ملیں گی۔
اسی سے متعلق : خیبر پختونخوا اسمبلی میں 25 مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملنے کا امکان
دوسری جانب سپریم کورٹ فیصلے نے حکومتی اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم کر دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد ی جماعتوں کے اراکین کی مجموعی تعداد 208 جبکہ اپوزیشن میں موجود جماعتوں کے اراکین کی تعداد 128 ہوجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔