کراچی؛ سگنل پر رُکی موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی، ٹریفک اہلکار نے شہری کی جان بچالی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 12 جولائی 2024
ٹریفک اہلکاروں نے چند منٹ میں آگ پر قابو پالیا (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ٹریفک اہلکاروں نے چند منٹ میں آگ پر قابو پالیا (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

 کراچی: سگنل پر رُکی موٹر سائیکل میں اچانک آگ لگنے کے بعد ٹریفک اہل کار نے فوری مدد کرتے ہوئے شہری کی جان بچالی۔

کراچی کے عبداللہ ہارون روڈ پر ٹریفک سگنل پر رکی ہوئی موٹر سائیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس موقع پر موجود ایس او اسد شیخ موٹرسائیکل کو آگ کی لپیٹ میں دیکھتے ہی شہری کی مدد کو پہنچے جب کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے چند ہی منٹوں میں آگ پر قابو پالیا۔

اس دوران موٹر سائیکل جل گئی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ متاثرہ شہری کی جانب سے ٹریفک پولیس کا تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔