بیوی پر تشدد کرکے نازیبا ویڈیوز بنانے والے شوہر کی ضمانت منظور

کورٹ رپورٹر  جمعـء 12 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بیوی پر تشدد کرکے نازیبا ویڈیوز بنانے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت میں بیوی پر تشدد کرکے اس کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے مقدمے میں ملزم طاہر عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں مدعی مقدمہ ملزم کی اہلیہ کے وکیل جانب سے ضمانت کی درخواست پر نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ مدعی کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ملزم طاہر عباس کو ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خفیہ تنظیم کے ٹاسک پر بیوی بچوں پر تشدد کرکے ویڈیو بنانے والا جنونی گرفتار

وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر محض الزامات ہیں مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے ہیں۔ ملزم پر نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام ہے، مگر تاحال ایک بھی ویڈیو پیش نہیں کی جاسکی ہے۔

عدالت نے ملزم طاہر عباس کی ضمانت منظور کرلی اور 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اس کی بیوی نے ویمن پولیس اسٹیشن سینٹرل میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔