پاکستان شاہینز کے کپتان نے قومی ٹیم میں مناسب مواقع نہ ملنے کا شکوہ کردیا

زبیر نذیر خان  جمعـء 12 جولائی 2024
دورہ آسٹریلیا سے قبل صاحبزادہ فرحان کھل کر بات کردی (فوٹو: پی سی بی)

دورہ آسٹریلیا سے قبل صاحبزادہ فرحان کھل کر بات کردی (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان شاہینز ریڈ بال ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے شکوہ کیا کہ 10 سال سے بطور اوپنر کھیل رہا ہوں تاہم مناسب مواقع نہیں دیئے جارہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں بنگلا دیش ایک کے خلاف اچھی کارکردگی کیلئے بہت پر امید ہیں، قیادت کی ذمہ داری پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ جیسن گلس پی کی نگرانی میں کیمپ میں تربیت سے فائدہ ہوا، 3 سال سے میری فارمنس سب کے سامنے ہے، اسی سبب مجھے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کے حوالے سے آوازیں بلند ہوتی ہیں۔ میرا کام کردگی دکھانا ہے انتخاب کرنا سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین نے کوچز سے نامناسب رویہ کیوں رکھا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میں پچھلے 10 سالوں سے اوپنر ہی کھیل رہا ہوں، مجھے اس طرح سے موقع نہیں مل رہے تاہم شاہینز کی کپتانی ملنے پر شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز سے اچھی امیدیں ہیں،کیمپ میں بھرپور تربیت کے مواقعوں سے فائدہ ہوا، بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ فٹنس پر کام ہوا، دورہ آسٹریلیا میں بنگلا دیش اے کے خلاف اچھی سے اچھی کارکردگی کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان نامزد کیا گیا، وہ ڈارون آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچز کی سیریز میں قیادت کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔