کراچی قبرستان سے نوجوان لڑکی کی لاش متعدد ٹکڑوں میں برآمد

لڑکی کی لاش کو ٹکڑے کرکے پلاسٹک کے بڑے تھیلے میں بند کیا گیا تھا، پولیس


Staff Reporter July 12, 2024
(فوٹو: فائل)

سہراب گوٹھ قیوم آباد کے قریب قبرستان سے نوجوان نامعلوم لڑکی کی لاش متعدد ٹکڑوں میں برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کےعلاقے الاصف اسکوائر کے عقب میں واقع انڈس پلازہ قیوم آباد کے قریب قبرستان سے نوجوان نامعلوم لڑکی کی لاش متعدد ٹکڑوں میں ملی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ ولایت علی شاہ نے بتایا کہ لڑکی کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے جس کی لاش کو ٹکڑے کرکے پلاسٹک کے بڑے تھیلے میں بند کیا گیا تھا، لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ قبرستان سے کسی شہری نے مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر علاقہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے، فوری طور پر لاش کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہو سکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہو سکے۔

پولیس نے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا اور شواہد الٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔