گرمی سے پریشان طلبہ کا احساس ہے آئندہ امتحانات مارچ میں ہونگے وزیر یونیورسٹیز
ہم پورے ملک کے ساتھ بیک وقت امتحانات لیں گے، وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی
وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ کے وزیر تعلیم کو ان بورڈ لے لیا ہے آئندہ برس سے پورے سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مارچ سے بتدریج شروع ہو جائیں گے، ہم پورے ملک کے ساتھ بیک وقت امتحانات لیں گے۔
انٹر بورڈ کراچی میں اسٹوڈینٹ فیسیلیٹیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سے پوچھا گیا کہ سندھ میں بدترین گرمی میں امتحانات کیوں کروائے جاتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر وزیر تعلیم سے بات کر کے آئے ہیں اور آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
سندھ کی جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری میں تاخیر پر کیے گئے سوال پر وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے بتایا کہ کراچی کی لاء یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری کا معیار اب تبدیل کر رہے ہیں اور سفارش کی گئی ہے کہ وائس چانسلر کے لیے عمر کی حد 62 سے بڑھا کر 65 برس کر دی جائے کیونکہ 62 برس کی حد کے تحت جنھوں نے انٹرویو دیے ان میں سے کوئی انٹرویو پاس نہیں کر سکا جس کے بعد یہ اصولی فیصلہ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں، وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی کا کہنا تھا کہ ہم پورے سندھ میں ٹیکنالوجی بیس اسسمنٹ پر جائیں گے اور اسسمنٹ میں انسانی ہاتھ کا دخل کم سے کم کر رہے ہیں۔
وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ 2025 کے امتحان میں ہم ای مارکنگ کی جانب جائیں گے۔
اس موقع پر چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ ذوالفقار شاہ اور ایک مارکنگ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان سومرو نے ای مارکنگ پروجیکٹ کے حوالے سے وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کو تفصیلی بریفننگ دی اور بتایا کہ 2025 کے امتحانات میں اس پروجیکٹ کے تحت امتحانی کاپیوں کی اسسمنٹ کس طرح ہوگی۔
بورڈز میں چیئرمین، سیکریٹری اور ناظم امتحانات کی اسامیوں پر مستقل تقرریاں نہ ہونے پر کیے گیے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لاء افسر سے کہا ہے کہ ہائی کورٹ سے اس معاملے پر حکم امتناع ختم کرانے کی کوشش کریں تاکہ مستقل افسران کی تعیناتی ہو سکے۔