لاہور مسجد کے واش روم میں 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

بچی مسجد کے فلٹر سے پانی بھرنے گئی تھی اور یہ واقعہ 7 جون کو پیش آیا، پولیس


ویب ڈیسک July 12, 2024
پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا—فوٹو: فائل

بادامی باغ میں مسجد کے فلٹر سے پانی بھرنے گئی ہوئیں 10 سالہ بچی سے مسجد کے واش میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ نے واقعے کا مقدمہ درج کرایا اور بتا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ 7 جون کو پیش آیا جبکہ والد عزت بچانے کے لیے خاموش رہا۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی مسجد کے فلٹر سے پانی بھرنے گئی تھی جہاں نوید نامی ملزم نے واش روم میں لے جاکر مبینہ جنسی ذیادتی کی۔

بادامی باغ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعےکا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |