گڈاپ میں چھاپہ، بدنام زمانہ منشیات فروش ابراہیم کھارو گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 12 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: رینجرز اور پولیس نے گڈاپ ٹاؤن خلجی گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو 70 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ایکسپریس کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گڈاپ ٹاؤن خلجی گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کی۔ مشترکہ ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث بدنامِ زمانہ منشیات فروش ابراہیم عرف کھارو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو 70 گرام ہیروئن بھی برآمد کرلی۔

سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے 21 جون کو بھی چھاپہ مارا گیا تھا، کارروائی کے دوران گرفتار ملزم 940 گرام ہیروئن جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگیا، گرفتار ملزم کو منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔