وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم نے یوم عاشور پر تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیکیورٹی امور پر روابط بہترکرنے کی ہدایت کی


ویب ڈیسک July 12, 2024
ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کای گیا—فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور اس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے بات چیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے موقع پر تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سیکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں وفاقی وزارت داخلہ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں