اننت امبانی شادی تقریب نائجیرین گلوکار ریما ایک گانے کا 25 کروڑ معاوضہ لیں گے
امبانیز کی شادی تقریبات میں متعدد گلوبل اسٹار پرفارم کرچکے ہیں جن میں ریحانا اور جسٹن بیبر بھی شامل ہیں
نائیجیریا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار ریما اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس کیلئے ممبئی پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہرہ آفاق گانے 'کام ڈاؤن' سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار شادی کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔
میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نائجیرین گلوکار کو صرف ایک گانے کیلئے 25 کروڑ انڈین روپے کا معاوضہ ملے گا۔
انڈین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی تقریب میں متعدد گلوبل اسٹار پرفارم کرچکے ہیں جن میں ریحانا اور جسٹن بیبر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس کیلئے جسٹن بیبر کی ممبئی آمد
یہ بھی پڑھیں : اننت امبانی کی شادی کا کارڈ کتنا مہنگا ہے؟ تفصیلات آگئیں
یاد رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنت آج ممبئی میں ایک شاندار تقریب کے اندر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔