اللہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے بہتر ہے ثانیہ مرزا

ٹینس اسٹار نے حال ہی میں اپنے والد اور بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے


ویب ڈیسک July 12, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اللہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے اربوں بار بہتر ہے۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں یہ بات شیئر کی ہے جسے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو رہتی ہیں اور وہ اپنے مداحوں کو روزمرہ زندگی کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

fasdfasdf

انہوں نے حال ہی میں اپنے والد اور بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے اور اپنے حج کے سفر اور مقدس مقامات کی زیارتوں سے تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : مشکل وقت میں ساتھ دینے والا شہرت اور پیسے سے زیادہ اہم ہوتا ہے، ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا نے تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ صرف یہ کہنا کہ یہ زندگی بھر کا یادگار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ ان کے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں