- حسینہ واجد الیکشن کا اعلان ہوتے ہی بنگلا دیش واپس جائیں گی، بیٹا
- لوکل ٹرین سے نکلنے کیلئے مسافر کی جدوجہد سوشل میڈیا پر وائرل
- اسپتالوں میں نمونیا کی اکثر غلط تشخیص کی جاتی ہے، تحقیق
- چین نے پہلی بار انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کردیں
- ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان مباحثہ ستمبر میں ہوگا
- اسرائیل غزہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند، عرب میڈیا
- 76 سالوں میں پاکستان نے اولمپک گیمز میں کتنے میڈلز حاصل کیے؟
- ناظم آباد کے قریب ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر پی ٹی آئی کے دو کارکن زخمی
- عدل و انصاف
- موبائل فون کو رحمت بنائیے! مگر کیسے۔۔۔ ؟
- ارشد ندیم کی کامیابی پر اہل خانہ اور اہل علاقہ خوشی سے نہال، علاقے میں جشن کا سماں
- آج میرا دن تھا، اس سے زیادہ دور بھی تھرو کر سکتا تھا، ارشد ندیم
- گورنر سندھ کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے کا انعام
- تاریخ ساز کامیابی پر مسلح افواج کے سربراہان کی ارشد ندیم کو مبارکباد
- پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کو صدر مملکت، وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں کی مبارکباد
- سندھ حکومت کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان
- ارشد ندیم نے اولمپکس کیلئے گھر کے صحن اور گلیوں میں تربیت حاصل کی
- دی ہنڈرڈ: سدرن بریو کا اوول انونسیبلز کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف
- دبئی میں ملازمین کیلئے آزمائشی طور پر ہفتے میں 4 دن کام کا منصوبہ
- کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں مرکزی ترجمان رؤف حسن، بریگیڈیئر (ر) مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ شامل ہیں۔
اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے بیانات اور اقدامات کی وجہ سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ انہیں پہلے ہی سیاسی اور کور کمیٹی سے ہٹادیا گیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت سے اختلاف کرتے ہوئے بیانات دیے جس پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔
شیر افضل مروت نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی قائدین اُن کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہیں کرواتے تاہم عمران خان سے جب صحافی نے اس بابت سوال کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔