فلپائن جنازے کے بعد گھر جانے والے خاندان کے 11 افراد ٹریفک حادثے میں ہلاک
فلپائن میں بس اور ٹرک میں تصادم میں 11 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے
فلپائن میں بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک اور 23 مسافر زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر بس میں 14 افراد موجود تھے جن میں سے صرف 3 کو زندہ بچایا جا سکا جب کہ ٹرک میں سوار 23 دیگر افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ صوبہ کاگیان میں آدھی رات کو پیش آیا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اندھیرا اور بس کی تیز رفتاری وجہ ہوسکتی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ ممکنہ طور پر چوراہا کاٹتے ہوئے پیش آیا۔ بس کا بریک فیل ہوگیا ہوگا یا پھر اندھیرے میں ڈرائیور کو سامنے سے آتا ٹرک نظر نہ آیا ہو۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 11 افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور یہ اپنے ایک عزیز کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔